سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کی بجلی چوری کی خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 15 مئی 2024 22:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو)کے ایس ای منظور احمد سومرو،ایس ڈی او پرانہ سکھر فیڈر عجاز عباسی،عقیل احمد دایو،جاوید عباسی و دیگر کی نگرانی میں بجلی چوری کی روک تھام و ناہندگان کے خلاف پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں تھرمل کالونی،پیرزادہ روڈ،رائل روڈ ،بھکر چوک،شالیمار سمیت دیگر علاقوں میں کاروائی کرکے بڑی تعداد میں غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع کردیئے اور تاریں ضبط کرلی گئیں کاروائی کے دورن مذکورہ علاقؤں میں ٹیم نے ٹرانسفارمر و میٹر سیکورننک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ایس ای سیپکو منظور احمد سومرو کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائیگی سیہکو چیف کی ہدایات پر مختلف سب ڈویڑنز میں بھرپور کاروائیوں کا عمل جاری ہے اور اگر بجلی چوری میں کوئی شخص یا عملہ ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف قانونی کاروائی کرینگے دوسری جانب ایس ڈی او پرانہ سکھر اعجاز احمد عباسی ،عقیل احمد دایو کا کہنا تھا کہ ایس ای منظور سومرو ،ایکسئین فہیم بلوچ کی ہدایات پر سب ڈویڑن میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جارہی ہے اور ملوث چوروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں