پنو عاقل میں بچے کے اغوا کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 16 مئی 2024 17:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پنو عاقل میں معصوم بچے کے اغوا کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پنو عاقل شہر کے ایک گھر میں داخل ہو کر ڈاکہ ڈالا اور جاتے ہوئے گھر میں موجود ایک معصوم بچے محمد حسن كو اغوا کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

بچے کے اغوا کے خلاف پنو عاقل شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ شہر کی سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے دعا چوک سے ایک احتجاجی جلوس نکالا، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر بچے کی بازیابی کیلئے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں