سکھر :انتظار کی گھڑیاں ختم ، پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میںآگیا

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) انتظار کی گھڑیاں ختم ، پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میںآگیا ،سندھڑی سمیت دیگراقسام کے آموں کی خرید و فروخت،مانگ و قیمتوں میںاضافہ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں فروخت کیلئے آگیا ہے ، سندھ کے سب سے مشہور آم سندھڑی سمیت دیگر آموں کے اقسام کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ، پھلوں کے بادشاہ آم کی مارکیٹ میں آمد کیساتھ ہی اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور صارفین کی قوت خرید سے باہر کردیا گیا ، شہر کے مختلف مقامات ، شاہرائوں اور علاقوں میں آم کے مختلف اقسام کی بڑی مقدار میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ڈیلرز نے خرید و فروخت کیلئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے معالجین کے مطابق ، آم نا صرف دل بلکہ معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں، آم کے 26اقسام موجود ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی آموں کو نمایاں حثیت حاصل ہے اور اس کی مانگ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی آموں کو نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں