امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکھر پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے،اے ایس پی سٹی سکھر

جمعہ 17 مئی 2024 23:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) اے ایس پی سٹی سکھر محمد عثمان خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے شہر سکھر کو جرائم سے پاک کرنے سمیت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکھر پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، سکھر کو جرائم کا گڑھ کسی صورت بننے نہیں دیا جائیگا ، سکھر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں پر مشتمل سماجی تنظیم سکھر بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں شہرکی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہسکھر بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی نے اے ایس پی سٹی سکھر محمد عثمان خان کو سماجی برائیوں کی وجہ سے بچوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے یقین دلایا کہ شہر کو نا صرف جرائم سے پاک کیا جائیگا بلکہ سماجی برائیوں کا بھی خاتمہ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ، ملاقات کے دوران سکھر بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی نے اے ایس پی سٹی کو تعیناتی کے بعد بہترین کارکردگی دیکھانے پر شیلڈ پیش کی اور پولیس کارکردگی کو سراہا تے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں