مسلح ملزمان کی ٹائون شپ فیز 1میں ڈکیتی کی واردات ،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کی نقدی ،کار ، بیٹری چوری کر کے فرار

ہفتہ 18 مئی 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) مسلح ملزمان کی ٹائون شپ فیز 1میں ڈکیتی کی واردات ،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کی نقدی ،کار ، بیٹری چوری کر کے فرار ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بنتا جارہا ہے ، گذشتہ روز نامعلوم مسلح ملزمان نے سکھر کے وی آئی پی علاقے ٹاؤن شپ فیز 1میں رہائشی شیر زمان کھوسہ کے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد یرغمال بنا کر گھر میں موجود لاکھوں روپے نقدی ، سونا زیورسمیت جاتے ہوئے کار کی بیٹری بھی اپنے ہمراہ لیکر باآسانی فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی دوسری جانب متاثرہ شہری شیر زمان کھوسہ نے بالا حکام سے نوٹس لیکر مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہمی سمیت ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں