سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار، درجہ حرات نبڑھنے لگا،شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے

ہفتہ 18 مئی 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار، درجہ حرات نبڑھنے لگا،شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے، نہروں اور واٹر پارکوں سمیت ہینڈ پمپوں پر رش برف و ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھراور اسکے گرد گردنواح کے مختلف علاقوں میں موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سکھر اضلاع میں گرمی کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے گرمی کی شدت بڑھ جانے کی وجہ شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے نہروں اور نجی واٹر پارکوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے تو دوسری جانب ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہیں اور شہر کے فٹ پاتھوں پر مختلف مشروبات کی ریڑھیاں لگنا شروع ہوگئی جبکہ شہری دھوپ سے بچنے کیلئے ٹھنڈی چھاؤں کی تلاش میں گھومتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں