تھانہ نیو پنڈ کی حدود میں مسلح ملزمان کی رات دیر گئے کاروائیاں ،دو افراد کو نقدی و موبائل فونز سے محروم کردیا

اتوار 19 مئی 2024 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) تھانہ نیو پنڈ کی حدود میں مسلح ملزمان کی رات دیر گئے کاروائیاں ،انجن شیڈ کالونی سے دو افراد کو نقدی و موبائل فونز سے محروم کردیا ،شہری حلقوں میں تشویش ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں نامعلوم مسلح ملزمان کی غیر قانونی سرگرمیاں و کاروائیاں جاری ہے گذشتہ رات تھانہ نیو پنڈ کی حدود انجن شیڈ کالونی سے تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھروں کے باہر بیٹھے ہوئے بنام محمد عمیر عباسی،حسنین میمن سے اسلحے کے زور پر نقدی و موبائل فون چھین لئے اور بآسانی فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے اور ون فائیو کو دی گئی تاہم حسب روایت پولیس نے تاخیری کا مظاہرہ کیا اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے متاثرہ افراد کو مسروقہ سامان واپسی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں