پنوعاقل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا ہونے والا بچہ بازیاب نہ ہوسکا

والدین شدت غم سے نڈھال، ایس ایس امجد شیخ ورثاء کے پاس پہنچ گئے،جلد بچے کی بازیابی کی یقین دہانی

اتوار 19 مئی 2024 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پنوعاقل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا ہونے والا بچہ بازیاب نہ ہوسکا، گھر میں بدستور کہرام، والدین شدت غم سے نڈھال، ایس ایس امجد شیخ ورثاء کے پاس پہنچ گئے، ورثاء کو جلد بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کی مہران ماڈل کالونی میں محمد اکرم آرائیں کے گھر میں گذشتہ دنوں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا ہونے والے اس کے سات سالہ بیٹے محمد حسین آرائیں کے اغوا کے واقعہ کو پانچ روز گذر چکے ہیں لیکن بچے کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی ہے جس کی وجہ سے اس کے گھر میں بدستور کہرام مچا ہوا ہے اور والدین شدت غم سے نڈھال ہیں دوسری جانب ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے اور چارج لیتے ہی وہ پنوعاقل میں مغوی بچے کے گھر پہنچ گئے اور ورثاء سے ملاقات کی اور ان سے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے ورثاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسین میرے بیٹے جیسا ہے ہم اسے اغوا کرنے والے کرمنلز تک پہنچ چکے ہیں جلد بچہ بازیاب ہوکر اپنے والدین کے پاس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں