گرمی کی شدت میں اضافہ،اسکولزکے اوقات میں تبدیل

اتوار 19 مئی 2024 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے اسکولزکے اوقات میں تبدیل کردیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے ضلع سکھر میں ہیٹ ویو ایمرجنسی کے سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایکٹ 2010 کے سیکشن 20 اور 22 کے تحت ضروری سمجھتے ہوئے سکھر ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں 22 مئی سے 27 مئی 2024 تک پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 07:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 07:30 سے 11?30 بجے تک گرمی کی لہر کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈی سی آفس کے جاری کردہ اسکول کے اوقات پر عمل کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر طلبائ اور اساتذہ کے لیے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اسکول کے سربراہان کو بھی مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے کہ اسکول میں کلاس رومز کے اندر پنکھے صحیح طریقے سے کام کریں، واٹر کولر اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ہر سکول میں تربیت یافتہ عملے کے ساتھ گرمی سے بچاؤ کے مراکز قائم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں