سکھر کی ضلع انتظامیہ نے جاری ہیٹ ویو سے عوام کو بچانے کے لیے غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کردی

اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، بورڈ انتظامیہ کو امتحانات کے اوقات کار بدلنے کے لیے لیٹر جاری، مزدوروں سے بارہ سے تین بجے تک کام نہ لینے کی ہدایت

اتوار 19 مئی 2024 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سکھر کی ضلع انتظامیہ نے جاری ہیٹ ویو سے عوام کو بچانے کے لیے غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کردی، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، بورڈ انتظامیہ کو امتحانات کے اوقات کار بدلنے کے لیے لیٹر جاری، مزدوروں سے بارہ سے تین بجے تک کام نہ لینے کے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایات جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے سکھر میں جاری گرمی کی شدید لہر اور بائیس سے ستائیس مئی تک جاری رہنے والے ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے غیر اعلانیہ طور پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سکھر کے ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو نے سکھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں ڈی سی سکھر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ضلع میں عام دنوں میں اسکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے بارہ بجے اور جمعہ کے روز صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کردیئے ہیں ڈی سی سکھر نے سکھر بورڈ کے زیر انتظام بائیس مئی سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کے لیے سکھر بورڈ کو ایک لیٹر لکھ دیا ہے جس میں بورڈ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اوقات کار میں تبدیلی کریں اور صبح کے وقت پرچے کا وقت نوبجے سے بارہ بجے کے بجائے صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے اور دوپہر کے وقت کے پرچے کا وقت دوبجے سے پانچ بجے تک کے بجائے تین بجے سے شام چھ بجے تک مقرر کیے جائیں اسی طرح سکھر کے ڈپٹی کمشنر نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو بھی ایک لیٹر ارسال کیا ہے جس میں لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزدوروں کو بارہ بجے سے تین بجے تک کا بریک ٹائم دیا جائے اور اس دوران ان سے کام لینے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں