سکھر میں لوگوں کو ٹھنڈا پانی پلانے کے لئے کیمپ قائم ، کمشنر سکھر کا ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دوره

اتوار 19 مئی 2024 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سکھر میں شدید گرمی کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے ہیٹ ویو رلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ جہاں لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور مشروبات فراہم کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویزن فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے سکھر ضلع کے تحصیل سکھر سٹی، نیو سکھر اور روہڑی کے مختلف عوامی مقامات ڈولفن چوک، گھنٹہ گھر چوک، ایوب گیٹ، نیو گوٹھ، تانگہ اسٹینڈ، کیمپ نزد کمشنر آفس، شاہی بازار روہڑی، اولڈ سکھر، شالیمار اور سکھر کے مختلف مقامات پر قائم ہیٹ ویو ریلیف کیمپ اور سول اسپتال اور دیگر تعلقہ اسپتالوں میں قائم وارڈز کا دورہ کیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سکھر ڈویزن میں آئندہ 10 روز گرمی کی لہر کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ شدید گرمی کی لہر ہوگی اور درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔ عوام صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پیئیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپیں اور بوڑھوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں