سکھر میں شدید گرمی کی لہر ، ہیٹ ویو ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

اتوار 19 مئی 2024 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سکھر میں ہیٹ ویو ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات اور موسم کی پیشگوئی کے پیش نظر ڈی سی آفس سکھر میں ہیٹ ویو ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سمندر بھٹو موبائل نمبر 2248893-0308، مہر اللہ کھوسو موبائل نمبر 5111007-0335، محسن بڑدی موبائل نمبر 3480426-0308، محمد سلیم ڈی ایچ او آفس سکھر موبائل نمبر 3401079-0301، اور فرقان ایس ایم سی آفس سکر موبائل نمبر 0086031-0310 کو فوری طور پر کنٹرول روم سکھر میں ڈیوٹی پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں