ویڈیو: چلتی ٹرین میں پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا

پیر 20 مئی 2024 13:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین میں خواتین سے پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والے چور کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس سکھر نے ایک کارروائی میں ٹرینوں میں مسافروں کا سامان چوری کرنے والے علی رضا نامی چور کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس حکام کے مطابق ملزم علی رضا نے چلتی ٹرین اقبال ایکسپریس سے خاتون کا پرس چوری کیا اور چھلانگ لگا دی، تاہم روہڑی اسٹیشن کے پلیٹ فارم 3 پر ریلویز پولیس اہلکاروں نے ملزم کو بھاگتے ہوئے قابو کر لیا۔

ملزم کے پاس سے حیدرآباد کی رہائشی خاتون مسافر کا چوری کیا ہوا پرس برآمد ہوا، پرس میں مسافر خاتون کا موبائل فون، ہزاروں روپے اور ضروری دستاویزات موجود تھیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں