ش*پولیس کی ناقص حکمت عملی ، شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی

پیر 20 مئی 2024 19:15

<سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) پولیس کی ناقص حکمت عملی ، شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، موٹر سائیکلوں کے بعد گاڑیوں کی بیٹریاں بھی چوری ہونی لگی ، مقامی صحافی کی ہمشیرہ کی کار سے نامعلوم چور بیٹری چوری کر کے فرار ، رپورٹ درج ، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عام ہو تی جا رہی ہے پولیس کی ناقص کارکردگی کی بدولت شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ، شہر میں موٹر سائیکلز کی چوری کے بعد گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہونے لگیں،گذشتہ روز نامعلوم چور تھانہ سی سیکشن کی حدود نزد اولڈ ڈی آئی جی دفتر روڈ سے سکھر کے مقامی صحافی کی ہمشیرہ کی کار سے بیٹری چرا کر با آسانی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع متعلقہ تھانہ کو دی گئی پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں