ؒکوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب یوم سیا ہ

منگل 21 مئی 2024 19:40

rسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب یوم سیا ہ منایا گیا اور سکھر پریس کلب کے باہر سکھر یونین آف جرنلسٹس ، سکھر پریس کلب، سکھر سیفما چیپٹر ، کورٹ رپورٹر ، سکھر کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ، وومین جرنلسٹ سمیت دیگر صحافی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی ، مظاہرے کی قیادت صحافی رہنماجاوید جتوئی ، آصف ظہیر لودھی ، امداد بوزدار ، نصر اللہ وسیر ، جلال الدین بھیو ، سلیم سہوتو ، شہزاد تابانی ، احقر رضوی و دیگر کررہے تھے ، اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کوئٹہ پریس کلب پر تالا بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جے اے سی نے غیر قانونی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کو پریس کلب کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں اور یہ عمل آزادی صحافت پر قد غن اور آئین کی خلاف ورزی ہے، صحافی قیادت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پریس کلب کا تقدس پامال کیا گیا، واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں