وفاقی محتسب ریجنل انچارج کی خیرپور میں کھلی کچہری، ملازمین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری ک

بدھ 22 مئی 2024 18:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) کنسلٹنٹ محتسب اعلی سندھ کی خیرپور میں کھلی کچہری ، ملازمین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر کنسلٹنٹ ریجنل محتسب سندھ خیرپور کے انچارج احمد بخش گھمرو اور اسسٹنٹ رجسٹرار محمد حسن بروهی نے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس خیرپور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں کھلی کچہری منعقد کی ۔

کھلی کچہر ی میں آئے ہوئے سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کے مسائل سن کو بروقت احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر مسائل کو سرکاری پالیسی کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ کھلی کچہری میں اکائونٹ آفیسر سکندر علی مہر، اکائونٹس آفیسر سرفراز احمد اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ ، انفارمیشن آفیسر امان اللہ چنہ سمیت دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں 15 سے زائد افراد نے اپنی شکایات اور گزارشات پیش کیں ۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ انچارج ریجنل محتسب اعلیٰ سندھ خیرپور احمد بخش گھمرونے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور کے ایسے سرکاری اور دیگر ملازمین جو مسائل کا شکار ہیں وہ پہلے اپنے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اگر ان کے مسائل حل نہیں ہوتے تو وہ براہ راست درخواست کے ذریعے ریجنل محتسب اعلیٰ خیرپور کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔

انہوں نے ضلعی اکائونٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ پینشن کیس میں مطلوبہ کاغذات کی تفصیل آفس میں آویزاں کی جائیں تاکہ ضرورت مند افراد کو بار بار آنا نہ پڑے ۔ ایک سوال کے جواب میں احمد بخش گھمرو نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جو بھی اپنا مسئلہ بتائے گا اس پر صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق عملدرآمد کرانا ہمارا فرض ہے۔ انہو ں نے اکائونٹس آفس کے تمام عملے اور افسران کو ہدایت کی کہ ہر آنے والے سائل کے ساتھ اخلاق اور خوش اسلوبی کے پیش آیا جائے ۔ اس موقع پر تعلیم، صحت، روینیو، مہران یونیورسٹی سمیت 15 سے زائد محکموں کے ریٹائرڈ اور فوت ہوجانے والوں کے ورثاء نے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر اپنی درخواستیں اور مسائل سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں