پولیو مہم کے دوران خامیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہو گا،ڈپٹی کمشنر سکھر

بدھ 22 مئی 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران خامیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہو گا جبکہ غلط اعدادوشمار اور بوگس مانیٹرنگ سے پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اس لیے عملی طور پر انتظامی اصلاحات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سکھر میں 3 جون سے 9 جون تک پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر 2۔ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او، پی پی ایچ آئی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے عہدیداران اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کوالیفائیڈ یو سی ایم اوز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے جبکہ صحت سے متعلق ادارے آپس میں تعاون اور کمیونیکیشن کو مضبوط بنائیں، ڈیٹا شیئرنگ اور مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ مانیٹرز کی تعیناتی شفاف طریقے سے کی جائے اور پولیو پروگرام کے حوالے سے ضروری ٹیسٹ لیے جائیں۔ ٹیموں کو آخری لمحات میں تبدیل نہ کیا جائے جس کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، اس موقع پر ڈاکٹر وقار احمد ڈہر نے کہا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سکھر میں 3 جون سے 9 جون تک پولیو مہم 7 دن جاری رہے گی، مہم سے قبل پولیو ٹیم کو تربیت دی جائے گی جس میں یوسی ایم اوز، فوکل پرسنز شامل ہیں، جبکہ سکھر ضلع میں خسرہ 20 مئی سے شروع کی گئی ہے جو 25 مئی تک چھ روز جاری رہے گی جس میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے 1 لاکھ 82 ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں