ہمیشہ رنگ، ذات، برادری کے فرق کیئے بغیر ہر شخص کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھائے ہیں،حاجی جاوید میمن

بدھ 22 مئی 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ رنگ، ذات، برادری کے فرق کیئے بغیر ہر شخص کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھائے ہیں، نہ صرف تاجر برادری بلکہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی ہر پلیٹ فارم پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آل پاکستان غوری اتحاد ضلع سکھر کے صدر خالد غوری کی قیادت میں مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے غوری برادری کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خالد غوری، نعیم غوری، طالب غوری، حنیف غوری ، دانش غور ی ودیگر نے حاجی محمد جاوید میمن کو تاجروں کی نمائندہ تنظیم سکھر اسمال ٹریڈرز کا مسلسل چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر خالد غوری کا کہنا تھا کہ حاجی محمد جاوید میمن نے عوام کیلئے جو خدمات پیش کی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، آل غوری اتحاد عوامی مسائل کے حل کیلئے جاوید میمن کے شانہ بشانہ رہ کر ہر ممکن تعاون کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں