سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مزید ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کا قیام

بدھ 22 مئی 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مزید ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کا قیام، بندر روڈ نزد جامع مسجد پر قائم کئے گئے ریلیف کیمپ میں ٹائون چیئرمین دین محمد، یوسی وائس چیئرمین ثاقب راجپوت، سینئر آفیسر عابد علی انصاری، او ایس شہزور کھوسو، انچارج کیمپس سرور انصاری سمیت دیگر موجود رہے اور شہریوں کو گرمی اور ہیٹ ویوز سے بچائو کے بارے میں آگاہی فراہم کی جبکہ کیمپ میں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ دن کے اوقات بالخصوص 11 تا 4 تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور دھوپ کے بجائے چھائوں والی جگہوں پر رہنے کو ترجیح دیں، پانی کے استعمال میں اضافی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں