نوجوان نسل کو چاہئے فلاحی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ،بلاول وقار خان

بدھ 22 مئی 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ایوان صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل کو چاہئے کہ فلاحی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، شہری مسائل پر بچہ یونین کی جانب سے آواز بلند کرنا خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں بچہ یونین سکھر کے صدر مسعود بندھانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، بچہ یونین سکھر کے صدر مسعود بندھانی کی قیادت میں وفد نے ایوان صنعت و تجارت کا تفصیلی دورہ کیا اور ایوان کی تعمیر و ترقی سمیت تاجر برادری کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرنے پر بلال وقار خان و دیگر اراکین سے اظہار تشکر کیا اور انہیں شہر کے مسائل حل کرانے اور عوامی خدمات کے اعتراف میں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی اور یادگاری شیلڈ دی۔

ایوان صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں