مختہار کار نیو تعلقہ و قبضہ مافیا کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 مئی 2024 20:35

ًسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) نیو تعلقہ سکھر کے علاقے گلشن اقبال قریشی گوٹھ کے رہائشی مختلف برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے مختہار کار نیو تعلقہ و قبضہ مافیا کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل علاقہ معززین محمد مراد گڈانی ،ضمیر علی مہر ،اقرار بروہی،فیروز بجارانی و دیگر نے بتایا کہ ہم لوگ گلشن اقبال کالونی میں گذشتہ کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں اور اب قبضہ مافیا کے افراد بیگم عابدہ،محمد حسن جونیجو،صالح شاہ ،مختیار کار نیو تعلقہ قربان دایو ہم سے ہمارے گھر خالی کرانا چاہتی ہے مکانات کے نقشہ جات و دیگر دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں اب مذکورہ افراد غیر قانونی قبضہ کرکے ہمیں بے گھر کرنا چاہتے ہیں اور گذشتہ روز ہیوی مشینری لیکر ہمارے گھر مسمار کرنے پہنچے تھے احتجاج پر ہمیں وارننگ دیکر گئے ہیں جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے اور ہم یہ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف فراہمی سمیت ملوث قبضہ مافیا اور سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں