صوابی‘ انڈر 19والی بال ٹورنامنٹ ڈاگئی کلب نے جیت لیا

جمعہ 14 اپریل 2017 18:48

صوابی‘ انڈر 19والی بال ٹورنامنٹ ڈاگئی کلب نے جیت لیا
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء)ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ آفس صوابی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ والی بال ایسو سی ایشن صوابی کے زیر نگرانی ضلع صوابی میں انڈر 19والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع صوابی کے جوینئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا یہ ٹورنامنٹ ہملٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا فائنل میچ انبار اور ڈاگئی کے درمیان ہوا جو کہ ڈاگئی کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں