نصاب و تعلیم کے ساتھ کھیلوں پر توجہ دی جائے، نواب علی خان

بدھ 28 نومبر 2018 15:00

سوات۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان نے کہا کہ نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ دی جائے ۔فارم گراونڈ مینگورہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان نے کہا کہ نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے کھیل کود ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ہائی سکولوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر کھیلوں کا آغاز کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نگرانی میں کھیلے جانے والے کھیلوں میں فٹ بال ، ہاکی ، کرکٹ ، باسکٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ضلع بھر کے تمام سکولوں کے پرنسپل حضر ات اور کھیلوں کے نگران شریک ہوئے ۔ تقریب سے محمد جاوید خان جنرل سیکرٹری ریجنل سپورٹس نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد اور نظم ضبط قائم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں