سیدوشریف ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر بچے کو جنم دیدیا

ڈاکٹرز نے میری بیوی کو نازک حالت کے باوجود وارڈ سے باہر نکال دیا ،ْ شوہر کا الزام

منگل 25 ستمبر 2018 15:01

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سیدوشریف ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر بچے کو جنم دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے نالے میں بچے کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

خاتون کے شوہر امتیاز نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے میری بیوی کو نازک حالت کے باوجود وارڈ سے باہر نکال دیا جس کے بعد اس نے گائنی وارڈ کے سامنے ہی بچے کو جنم دے دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیدو شریف اسپتال میں اس قسم کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ ڈاکٹرز کی غفلت پر وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے نوٹس بھی لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں