پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

منگل 22 مارچ 2022 17:04

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر عبدالحکیم دستی. غلام رسول جلالانی. خدا ڈنو پلیجو، اکبر بروہی. ودیگر نے کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماں نیکہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہی.

مہنگائی. بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہی. اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی. موجودہ وزیر اعظم کو خود ان کے اپنے ممبران چھوڑ چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اپنا دماغی توازن کھوچکے ہیں. وزیر داخلہ شیخ رشید پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی فورن بند کرے بصورت دیگر ان کا گھیرا کیا جائے گا مظاہرین نے وزیر داخلہ کا پتلا بھی نظر آتش کیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں