ٹنڈو محمد خان، ہوٹل میں چائے پکانے کے دوران آتشزدگی ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

منگل 22 مارچ 2022 17:04

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) ٹنڈومحمدخان کے گاں سعید متو میں مزدور جمن شیخ کے ہوٹل میں چائے پکانے کے دوران چنگاریاں اڑنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہوٹل میں موجود کرسیاں ، ٹیبلیں ، ٹی وی ، جنریٹر اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع دینے کے باجود فائر برگیڈ گاڑی تاخیر سے پہنچی گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا متاثر جمن شیخ نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میری مالی مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں