ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،ملز م سے نشہ آور اشیا اور موٹر سائیکل برآمد

منگل 11 ستمبر 2018 20:18

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف مہم کے دوراں تعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمود خان نے ہیڈ محرر عمر کاکا ، قربانو گاہو، شکیل لغاری اور دیگر کے ہمراہ گشت کے دوراں ستر موری روڈ نزد جاڑا واہ واٹر پر چھاپہ مارکر ایک شخص لکھاڈنو ببر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین سو مین پڑیاں اور ایک بغیر کاغذ کی موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ، اور چالان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں