ٹنڈو محمد خان :سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے 8 سے زائد کلینک اور میڈیکل اسٹورزسیل کر دیئے

ہفتہ 12 جنوری 2019 17:02

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام یاسین اور محکمہ صحت ضلع ٹنڈومحمدخان کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد یوسف جھیجو کی قیادت میں ․ ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف دیہاتوں ڈنڈی ، سعید خان لونڈ، ڈاڈوں ، کپورموری، قبولپور، نائوں میل سمیت مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں، غیررجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز، اور لیبارٹریز پر چھاپے مار کر8 سے زائد کلینک اور میڈیکل اسٹورزسیل کر دیئے ،جبکہ عطائی ڈاکٹر اپنی کلینکیں اور سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام یاسین اور محکمہ صحت ضلع ٹنڈومحمدخان کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد یوسف جھیجو نے پریس کلب ٹنڈومحمدٓخان پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، عطائی ڈاکٹروں نے ضلع ٹنڈومحمدخان کے چھوٹے بڑوں علاقوں میں اپنی کلینکیں کھول رکھیں ہیں، جہاں پر وہ دونوں ہاتھوں سے غریب مریضوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیںِ جنہیں ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، دوسری جانب شہریوں نے اس طرح کی کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں