گائوں سعید خان جمالی میں زرعی زمین کے تنازع پر جمالی برادری کے دو گرپووں میں جھگڑا، 6 افراد زخمی

اتوار 17 مارچ 2019 19:25

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کے گائوں سعید خان جمالی میں زرعی زمین کے تنازعہ پر جمالی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں کلہاڑی اور گولیاں لگنے کے باعث چھ افراد گل محمد جمالی، جمن جمالی، قرب جمالی ، صادق جمالی، نور محمد جمالی، اور مسمات ارباب زادی شدید زخمی ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد داخل کرا یا گیا، جبکہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ٹنڈوغلام حیدر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹنڈومحمد خان روڈ پر بارن کے قریب کار او رچنگچی رکشے میں تیز رفتاری کے باعث زوردار تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور روشن علی خاصخیلی شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں