حیسکو ٹنڈومحمدخان نے بجلی صارفین سے لوٹ مار کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کے بعد بجلی صارفین بلا وجہ زائد یونٹ کی رقم جمع کروانے پر مجبور ہیں

ہفتہ 9 نومبر 2019 17:46

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) حیسکو ٹنڈومحمدخان نے بجلی صارفین سے لوٹ مار کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور نت نئے فراڈ کے ذریعے ہر گھر کا سربراہ ، دکاندار ، فیکٹر ی مالک اور ہر انڈسٹریز بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بجلی صارفین بلا وجہ زائد یونٹ کی رقم جمع کروانے پر مجبور ہیں ذرائع سے ملنے والی مصدقہ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ٹیکنیکل شعبے سے منسلک اہلکاروں نے بتایا ہے کہ 2014 سے حیسکو نے نئے ڈجیٹل میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور اب تک تقریباٴْ 90فیصد میٹر گھروں ، دکانوں ، انڈسٹریز اور فیکٹریوں میں نصب کئے جا چکے ہیں حیسکو کی جانب سے نصب کئے جانے والے ڈجیٹل میٹر پرانے عام میٹر کی نسبت 3گنا تیز ریڈنگ کرتے ہیں یعنی اگر صارف نے ایک یونٹ بجلی استعمال کی تو اس کی ریڈنگ 3 یونٹ ظاہر ہوگی جس کا تجربہ لوکل سب میٹر لگا کر بھی لگایا جا سکتا ہے حیسکو انتظامیہ جان بوجھ کر عوام کامالی استحصال کر رہی ہے اور عوام کے ساتھ سراسردھاندلی اور فراڈ سے کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں ضلع ٹنڈومحمد خان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی ہے کہ تیز رفتار ڈجیٹل میٹرز کو تبدیل کیا جائے اور پہلے والے پرانے میٹر نصب کئے جائیں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں