ٹنڈو محمد خان، میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 جون 2020 18:09

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2020ء) میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر گوردن داس ، جنر ل سیکریٹری عبدالغفار مہیندرو ، نواز سومرو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیس کی مدد سے میڈیکل اسٹورس پر کام کرنے والے عملے کو حراساں کر رہے ہیں اور ماسک پہننے کے باجود ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور جرمانے کی دہمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل اسٹورس کے عملے کے ساتھ نا روا سلوک بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں