ٹنڈومحمد خان پولیس کی کارروائی ، نشہ آوراشیا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 مارچ 2024 16:20

ٹنڈومحمد خان پولیس کی کارروائی ، نشہ آوراشیا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید سلیم شاہ کے احکامات پر ضلع پولیس کا منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد،مین پوڑی گٹکا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر منظور علی شورو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکینگ کارروائی کرتے ہوئے 2 مشہور سفینہ گٹکا سپلائرز ماجد میمن اور احتشام شاہ کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے 50 پیکٹ سفینہ گٹکا ٹوٹل 5500 عدد سفینہ ساشے برآمد کر لیا جبکہ سفینہ گٹکا سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی ہے ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سید سجاد علی شاہ نے اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب ٹھرو فروش دانش کوہلی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 8 لیٹرز تیار شدہ کچی شراب ٹھرو جبکہ 70 لیٹرز غیر تیار شدہ کچی شراب برآمد کرلی ٹنڈو محمد خان سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نورالدین ملاح اور اے ایس آئی ظہیر جمالی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم *رضوان علی بھٹی* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 19 لیٹرز کچی شراب پلاسٹک گیلن سمیت برآمد کرلیا جبکہ تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر عبدالعزیز کھوسو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، ایک مین پوڑی فروش ملزم *عبدالرحیم گرانو* کو گرفتار کر کیاس کے قبضے سے 300 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کر لی تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے چالان کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں