نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم اور فنی مہارت بھی اشد ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

جمعہ 26 اپریل 2024 15:42

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم اور فنی مہارت بھی اشد ضروری ہے، کسی بھی نوجوان کو دنیا بھر میں اپنا نام منوانے کے لیے دونوں چیزوں کا ہونا اشد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مونو ٹیکنیکل کالیج کے دورہ کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نصابی تعلیم کہ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم اور فنی مہارت حاصل کرنا بہت ضروری ہے جس سے آج کا نہ صرف ایک کارآمد شہری بن کر اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے مگر اپنے ملک اور قوم کی بھی خدمت سمیت دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دور جدید کہ تعلیمی تقاضاؤں کے مطابق فنی تعلیم کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بہی توجہ دینا چاہیئے، مونو ٹیکنیکل کالج کے دورے کے دوران کالیج کے پرنسپل نے کالج کہ کلاس رومز ، لیب ، اساتذہ سمیت اسٹاف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں