ٹنڈو محمد خان کی بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود سے ایک ہی رات میں چوری کی 7 سے زائد وارداتیں

پیر 13 مئی 2024 17:31

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ٹنڈو محمد خان کی بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود سے ایک ہی رات میں چوری کی سات سے زائد وارداتیں ہوئی ٹنڈو محمد خان شہر کے مختلف علاقوں سچل آباد کالونی، گھمرانی محلہ،بی اینڈ آر کالونی، ملاح محلہ ، سرکاری ریسٹ ہاس سمیت دیگر علاقوں میں نامعلوم چوروں نے چوری کی وارداتیں کی اور گھروں سے سولر پلیٹیں، ٹیلی وی، پانی کی موٹریں، ایل ای ڈی، ہزاروں روپے نقد رقم پنکھے، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے واضح رہے کہ پی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور علاقہ مکین اپنے اپ کو عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود چوری برآمد نہیں کرائی گئی ہے علاقہ مکینوں نے ڈی ائی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چوری میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے چوری کیا ہوا سامان واپس دلایا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں