ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے ،سید قاسم نوید

جمعہ 17 مئی 2024 17:52

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ضلع کونسل ٹنڈو محمد خان کے چئیرمین سید قاسم نوید نے کہا ہے کہ ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے دہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کیے جانے سمیت تعلیم و صحت کے شعبوں پر کام کیا جا رہا ہے ٹیکسوں کی آمدنی سے ترقیاتی منصوبوں کے کام کو تیز کیا جائے گا کچھ لوگ زاتی سیاست چمکانے کیلئے غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی سید قاسم نوید نے کہا کہ ضلع کونسل کی جانب سے عائدہ کردہ ٹیکسز کی آمدن سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔

ضلع کو نسل کی بچت 97 لاکھ روپے ہے جو کہ دیہی علاقوں پر خرچ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں میں تعلیم و صحت سمیت سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کئے جانے کی اسکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ضلع کونسل کی حدود میں قائم رائس ملوں۔ پولٹری شیڈز۔ موبائل ٹاورز۔ مویشی منڈیوں۔ سمیت زیادہ آمدن کمانے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کسی بھی غریب سے ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

ضلع کونسل کے عائد کردہ ٹیکس پر اپنی سیاست چمکانے کے لئے غلط پروپیکنڈہ کیا جارہا ہے ۔ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل گرکے ضلع ٹنڈو محمد خان کی ترقی پر خرچ کیا جائے اس موقع پر میر علی رضا تالپور ۔ غلام مصطفی ویسریو۔ ہدایت چانگ ۔ رضا خاصخیلی ۔ خدا ڈنو ویسریو۔ ممتاز شورو۔ واجد سموں و دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں