ممکنہ مون سون بارشوں میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان

جمعہ 17 مئی 2024 19:48

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ ممکنہ تیز بارشوں و سیلابی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، عوامی تکلیف و کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ محکموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہمارا ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ دھرمو باوانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور ندی نالوں کی بھل صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ برساتی پانی کی نکاسی کو سو فیصد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ڈی واٹرنگ مشینوں کی تعداد اور ان سے پانی نکاس کرنے کی صلاحیت سمیت، فعال اور غیر فعال تمام مشینوں کی تفصیلات پیش کریں تاکہ اگر کہیں مشیینیں خراب ہیں تو ان کی فوری طور پر مرمت کروائی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں