ٹنڈو محمد خان : مجوزہ ٹیکس کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سے ملاقات

منگل 21 مئی 2024 19:38

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مجوزہ ٹیکس کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سیاسی و سماجی رہنما پیر احمد سعید جان سرہندی، آفتاب احمد نظامانی، پیر محمد علی جان، عمران لغاری، ظہور ہالپوٹو، جاوید ہالپئوٹو، صدام حسین پلی، زاہد حسین جسکانی، عبدالسلام سہتو، و دیگر نے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کانسل سے آفس میں ملاقات کی اور مجوزہ ٹیکس کے حوالے سے تمام خدشات سے آگاہ کیا جس پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کانسل محمد شریف ناریجو نے یقین دہانی کرائی کہ دو دن کے بعد تمام اعتراض کنندہ سے اعتراضات سنے جائیں گے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے اور امید ہے کہ غریب مزدور، کسان، محنت کش طبقہ، تاجر برادری، فلور ملز اور دیگر کو ٹیکس سے بچایا جائے ویسے بھی موجودہ صورتحال میں غریب مزدور طبقہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں