ضلع بھرمیں پانی کی شدید قلت کے دوران متعدد بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آگئیں

پیر 25 مارچ 2019 23:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ضلع بھرمیں پانی کی شدید قلت کے دوران متعدد بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں،محکمہ آبپاشی سجاول میں بڑے پیمانے پر پانی کی تقسیم میں خوردبرد کی اطلاع ہے، کوٹری بیراج سے پنیاری سرکل کو فراہم کیاجانے والا پانی ٹیل تک نہیں پہونچ رہاہے، اس ضمن میں مقامی کاشتکاروں کاکہناہے کہ پنیاری سرکل میں اپرپنیاری سرکل اور لوئرپنیاری سرکل کی نہروں میں وارہ بندی کرکے مہینے میں تین دن پانی فراہم کیاجارہاہے جس کے دوران مقامی آبپاشی افسران کی ملی بھگت سے من پسند اور بااثرکاشتکاروں کو پانی فروخت کیارہاہے جبکہ نیچے ٹیل تک پانی نہ پہونچنے سے زمینیں بنجرہورہی ہیں اور لوگ پینے کے پانی کے لئے پریشان ہیں، کئی مرتبہ احتجاجات کے باوجود بھی پانی کی فراہمی درست نہیں کی جارہی ہے، محکمہ آبپاشی کی لوئرپنیاری ڈویزن میں انجنیئر اور دیگر افسران اپنی آفس میں ہونے کے بجائے مسلسل غائب ہیں،اور ان کے ایجنٹ مبینہ طورپرمختلف ریگیولیٹربند کراکے پانی کو من پسند افراد میں تقسیم کرکے پیسے بٹوررہے ہیں،مقامی کاشتکاروں نے آبپاشی افسران اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی میں منصفانہ تقسیم کرکے ٹیل تک پانی پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی کاشتکاروں کی جانب سے محتسب اداروں اور اعلیٰ حکام کو بھی شکایات ارسال کرکے محکمہ آبپاشی کی پنیاری سرکل اور اس ڈویزنوں میں بدعنوان افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں