سجاول ضلع بھرمیں موسم ابرآلود ہونے کے ساتھ ٹھنڈی ہواچلنے سے موسم سرد ہوگیا

سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کااستعمال شروع کرد، بازاروں میں سردی کی موسمی اشیاء بھی دکانوں پر سج گئیں

جمعہ 15 نومبر 2019 22:47

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سجاول ضلع بھرمیں موسم ابرآلود ہونے کے ساتھ ٹھنڈی ہواچلنے سے موسم سرد ہوگیاہے اور علاقے میں موسم تبدیل ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کااستعمال شروع کردیاہے جبکہ بازاروں میں سردی کی موسمی اشیاء بھی دکانوں پر سج گئی ہیں، سردی کی آمد کے ساتھ ہی سستے اور استعمال شدہ گرم کپڑے کی دکانیں اور ٹھیلے لگ گئی ہیں جہاں پر غریب افراد خریداری کی کوشش کررہے ہیں تاہم مہنگائی میں دام زیادہ ہونے کی شکایات کی ہیں، خشک میوہ جات، انڈے اور مونگ پھلی کی خرید وفروخت بھی جاری ہے،لیکن قمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی اکثریت ان کو خریدنے سے محروم ہے، علاوہ ازیں موسم کی تبدیلی اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے علاقے میں نزلہ زکام،بخار،چھاتی کے امراض سے متعدد شہری متاثرہیں۔

اور علاج کے لئے سرکاری و نجی اسپتالوں میں پہونچے ہیں۔جن میں بڑی تعداد چھوٹے بچوں کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں