سجاول ،مصری شاہ محلہ کے رہائشی دو کمسن بہن بھائی لاپتہ ہوگئے

بدھ 15 جنوری 2020 00:19

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2020ء) سجاول کے مصری شاہ محلہ کے رہائشی دو کمسن بہن بھائی گذشتہ روز لاپتہ ہوگئے، جو دڑو شہرمیں لاوارث حالت میں پولیس کو ملے،پولیس کے مطابق آٹھ سالہ صائمہ اور چھ سالہ دمشاد خاصخیلی کی شناخت کرکے والدین کی تلاش کی گئی بعدازاں ایس پی آفس سجاول میں ایس پی میڈم سہائی عزیز نے بچوں کو والدین کے حوالے کردیا، لاپتہ بچوں کے ملنے پر والدین نے ایس پی سہائی عزیز کا شکریہ ادا کیا۔اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں