ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ منور عباس سومرو کا پریس کلب ٹھٹھہ کا دروہ

بدھ 1 مئی 2024 21:43

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ منور عباس سومرو کا پریس کلب ٹھٹھہ کا دروہ ،پریس کلب ٹھٹھہ کے صحافیوں کی جانب سے ٹھٹھہ کے مسائل اور معاملات پربات چیت، صحافیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو ٹھٹھہ شہر سے گزرنے والے مین نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک میں پیش آنے والے مسائل،ٹھٹھہ میں 13 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ، کوہستان کی زمینوں پر قبضوں زرعی اور پینے کے پانی کے مسائل سمیت مختلف پر آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مسائل کے حل کوششیں کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچنے پر پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو اور جنرل سیکریٹری پریس کلب ٹھٹھہ عبد الوہاب شیخ کی جانب سے ڈپثی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے ان کی پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹھٹھہ پریس کلب میں موجود ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کیا اور پریس کلب کی جانب سے اس کاوش کو سراہا گیا اس موقع پر پریس کلب کے ممبران موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں