ملک پر مسلط مسخروں نے ملک کے آئین،قانون اور اسلامی تشخص اور اخلاقیات کو دائوپر لگادیاہے،ابو صفی اللہ مجاہد

منگل 18 فروری 2020 23:32

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) ملک پر مسلط مسخروں نے ملک کے آئین،قانون اور اسلامی تشخص اور اخلاقیات کو دائوپر لگادیاہے،ڈی چوک پر مجرے کرکے سلواریں ٹانگنے والوں کو غداری اور آرٹیکل سکس کی سزا دیجاتی تو آج ملک کی غریب عوام بہت بڑی مصیبت سے بچ جاتی، چینی چورسلائی مشین مافیاصرف عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما ابو صفی اللہ مجاہد نے سجاول میں دورے کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے پائے کا سیاستدان اس وقت پاکستان میں کوئی نہیں ہے،ان کی مدبراور ملک و عوام کی بھلائی کی سوچ ہی ہے جس کی وجہ سے کوئی انتشار نہیں پھیل رہاہے، ورنہ مجرے والے چند لوگوں نے ڈی چوک پر جوکچھ کیاسب نے دیکھا۔

ناچ گانے والے جس انداز سے گالیاں بکنے کے لئے وزارتوں پر لگائے گئے ہییں انہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ مولانافضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ کی دھمکی دیکراپنے آپ کو غدار ثابت کررہے ہیں،یہ مادرپدر آزاد طبقہ عمرانیہ اب آزاد نہیں رہے گا ان کے گلے تین وال کا پھندا ڈلنے والا ہے،اور عوام انہیں منہ کالاکرکے گلی گلی پھرائے گی، جو حشر انہوں نے ملک اور معیشت سے کیاہے عوام اسکا بدلہ لے گی۔

(جاری ہے)

۔تئیس فروری کوکراچی میں تحفظ آئین پاکستان جلسے میں پوری دنیادیکھے گی کہ کٹھ پتلیوں کی ڈوریں اب ھلنابند ہوجائیں گی،مارچ، مارچ ہوگا۔مولانافضل الرحمان عوامی کی سیاست کرتے ہیں اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں،جو جو بھی مولانافضل الرحمان پر الزامات لگارہے ہیں وہ اپنے الفاظ سنبھال کررکھیں عنقریب وقت آنے والا ہے کہ ہرایک کومناسب اور بھرپور دیاجائے گا۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں