شاہ عقیق درگاہ پر جھگڑے میں ایک نوجوان قتل،دوسرا شدید زخمی

جمعرات 18 نومبر 2021 22:38

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) شاہ عقیق درگاہ پر جھگڑے میں ایک نوجوان قتل ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے شاہ عقیق درگاہ پر اسنوکرکی دکان پر درس برادری کے نوجوانوں میں جھگڑے کے دوران چاقولگنے سے ایک نوجوان یونس درس قتل جبکہ بلاول درس شدید زخمی ہوگیاجنہیں اسپتال منتقل کیاگیا، پولیس نے دونوجوانوں کو حراست میں لیاہے،مقتول نوجوان کے ورثاء کا کہناہے کہ چندروز قبل کرکت میچ کے دوران جھگڑے کے تنازعے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں