پولیس نے 80 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 نومبر 2021 11:30

پولیس نے 80 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2021ء) :کمالیہ میں 80 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔متاثرہ خاتون نے انصاف کے لیے قانون سے رجوع کیا تھا۔واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔او ر آخر کار پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔

پنجاب حکومت نے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے مرتکب جنسی درندے مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 7 نومبر کو ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا جب بتایا گیا کہ 80 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ کمالیہ کے نواحی گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکل دے دی ہے۔واقعے سے متعلق انتہائی خوفناک کر دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق معمر خاتون سوئی ہوئی تھی جب انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ملزم بلا بختاور گھر میں گھس آیا اور رسی ڈال کر خاتون کا گلا دبایا۔ملزم معمر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون پریشان ہیں کیونکہ انہیں جان کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں