عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘آشفتہ فتیانہ

فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جارہی ہے‘ صوبائی وزیر ہیومن ڈویلپمنٹ

اتوار 7 نومبر 2021 12:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔، تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔یہ بات صوبائی وزیر ہیومن ڈویلپمنٹ آشفہ فتیانہ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری اشفاق،اسپیشل کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڈائچ،ایم پی اے سیدہ سونیا علی رضا،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،ضلعی سیکرٹری گڈ گورنس بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اکرم ،سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد،سی ای او ایجوکیشن اظہر سہیل خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر جاری پیش رفت اور ایم این اے و ایم پی ایز کی ترقیاتی سکیموں کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جارہی ہے۔ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے ۔

پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی عوام کو ترقیاتی کاموں کی صورت میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات ا ن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ہر ضلع کو یکساں بنیاد پر فنڈزفراہم کررہے جس سے عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اب ہم پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے،ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے افسران کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوںکو عوامی میں سطح پر اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے اور ان منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افسران دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں اور آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کریں اور سائلین کے دفاتر میں چکر نہ لگائیں۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو بتایا کہ فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،میں اور میرے افسران ترقیاتی منصوبوں پر کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔جس سے ضلع میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں