ژوب،محکموں کی ماہانہ کارکردگی جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:23

ژوب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ژوب طحہ سلیم کی زیر صدارت تمام محکموں کی ماہانہ کارگردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس انکے آفس کیسل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو عارف کاکڑ، ڈی ایچ او مظفر شاہ، ایجوکیشن آفیسر لعل جان موسی خیل، ڈی ایس پی عبدالغفور مندوخیل، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی کبزئی، میونسپل کمیٹی کے انجنئیر خواجہ خان شیرانی ،محکمہ پی ایچ ای کے ایکسیئن عبدالغفور مری میڈیکلسوشل ویلفئیر آفیسر ھاشم شیرانی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر فاروق کبزئی محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ کنزرویٹر اینڈ وائلڈ لائف شراف الدین، محکمہ اسپورٹس کے نور اللہ جان مندوخیل اور دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ صحت اور تعلیم اور دیگر شعبوں پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفیسران عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے توانائی صرف کریں۔اس موقع پر ڈی سی کو تمام آفیسران نے تفصیلی بریفننگ دی اور اپنے محکموں کی کارگردگی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔اس موقع پر سات نومبر سے شروع ہونے والا محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سی ٹی ایس پی کے امتحانات کے سیکیورٹی کے بارے میں بھی امور زیر بحث آئے۔ڈی سی نے کہا کہ عرفان گراؤنڈ میں منعقدہ امتحانات کے موقع پر سیکیورٹی کو کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں