Uکمشنر ژوب کا مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 21:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر ژوب ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ شہر کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹ کا وزٹ کیا کمشنر ژوب ڈویژن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ یاسر بازئی ، اسسٹنٹ کمشنر عبد الوہاب ناصر ، ڈی ایچ او قلعہ سیف اللہ، دولت شاہ حریفال ایم ایس قلعہ سیف اللہ و دیگر بھی موجود تھے کمشنر ژوب ڈویژن نے پولیو ٹیم کے ٹیلی شیٹ اور ویکسین کولڈ چین کو چیک کیا کمشنر ژوب ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ ہر مہم میں ہر بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پیئے۔

(جاری ہے)

تو ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں متحد ہونا ہو گا اور مفروضوں پر بھروسہ کرنے سے گریز کرنا ہو گا پولیو ورکر اپ کی دہلیز پر اس لیے آتے ہیں کہ اپ کے بچوں کو پولیو کی معذوری سے بچا سکیں ان کا خیر مقدم کریں انہیں گھر میں خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو ویکسین پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں