ں*ورکرز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول غیر فعال او رسٹاف غیر حاضر ہیں، جمعیت نظریاتی ژوب

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

%ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) جمعیت نظریاتی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں مرکزی وصوباء حکومتوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ورکرز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول فار گرلز ڑوب گزشتہ کافی عرصہ سے بالکل غیر فعال ہے۔

(جاری ہے)

تمام ریگولر اسٹاف ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے انہوں نے اپنی جگہوں پر عیوضی/ یعنی دوسروں کو تعینات کر رکھا ہوا ہے اور وہ بھی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سر انجام نہیں دے رہیں ہیں۔

لہذا سکیرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن ورکرز ویلفیئر بورڈ اور موجودہ منسٹرلیبرڈپارٹمنٹ اور علاقے کے موجودہ منتخب ایم این سے اپیل کرتے ہیں کہ اسکا نوٹس لیں ورنہ ھم لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ھوں جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ ایم این اے اور وفاقی ا یجوکیشن کے سربراہان پر عائد ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں