۔منسٹری آف کلائیمیٹ چینج آئی ٹیم کے ممبرز کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی)زیارت سے موسمیات تبدیلی کے مختلف پہلو پر گفتگو

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء)ڈی سی آفس زیارت میں منسٹری آف کلائیمیٹ چینج اسلام آباد سے آئی ٹیم کے ممبرز اور سینئر سائنٹفک آفیسرز شہباز محمود، نادیہ رحمان کلیم، انور، ودیگر کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی)زیارت حاجی نذیر احمد پانیزئی سے موسمیات تبدیلی کے مختلف پہلو پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان سے وابستہ سیکٹر پر بھی آگاہی دی اور خاص کر زراعت کا ما حول پر مثبت اثرات اور انکو درپیش مسائل اور انکو حل کرنے کیلئے بہترین تجاویز دی۔

(جاری ہے)

وفاقی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی زیارت حاجی نذیر احمد پانیزئی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی تسلسل جاری رہیگا۔ ٹیم کو مختلف زراعت کے پھل دار درخت کے وزٹ کرایا جسے انہوں کافی سراہا اس موقع پر محمد ہاشم سارنگزئی زراعت آفس سے محمد ادریس اور شاہجہان دمڑ صاحب موجود تھے اوراخر میں مہمانوں کی خدمت میں چائے پارٹی دی۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں