غ*کتابوں سے دوستی کرنے والے اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں، بشیر احمد بنگلزئی

پیر 20 مئی 2024 18:15

*زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) کمشنر سبی ڈویڑن بشیر احمد بنگلزئی نے قائد اعظم پبلک لائبریری زیارت کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھیدورے کے دوران کمشنر نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا کمشنر نے سابق ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی اپنی مدد آپ کے تحت اور بہت کم وقت میں لائبریری بنا کہ نہ صرف زیارت بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کو ایک عظیم تحفہ دیا اب زیارت کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ لائبریری کو وسعت دیں اور کتابوں کو کھول کر پڑھیں اور لائبریری کی آبیاری کریں تاکہ حمود الرحمن کی خواب کی تعبیر ہوسکے کمشنر سبی بشیر *احمد بنگلزئی نے مزید کہا کہ کتاب دوستی بہت ضروری ہے کتابوں سے دوستی کرنے والے اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیںانہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اس لائبریری سے بھرپور استفادہ کریں اور ملک کہ ترقی میں کردار ادا کریں۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں